خوشی کی بڑی بشارت

ایڈوینٹ کے لئے بائبل مُقدّس سے   ۲۵گیان دھیان

اِس کرسمس پر یسوع کیا چاہتا ہے؟

کرسمس کا موقع خوشی کے اظہار اور پُر جوش ماحول کی علامت ہے ۔ اِن دنوں پوری دُنیا کے مسیحی اپنے نجات دہندہ کی آمد کا جشن منانے ہیں ۔ اِس کتاب ’’خوشی کی بڑی بشارت ‘‘ کے ذریعے جان پائیپر اپنے سامعین اور قارئین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ دوبارہ سے یسوع کو اپنی زندگیوں کا مرکز بنائیں۔

یہ کتاب ’’خوشی کی بڑی بشارت ‘‘ ہمارے لئے کرسمس کے جلال کا تازہ پیغام لے کر آتی ہے۔ یہ کتاب روزمرہ کے کاموں میں مصروف لوگوں کے لئے سکون ، خوشی اور تازگی کا باعث ہے۔ ایسا تب ہو گا جب یہ لوگ اس کتاب کے ذریعہ اپنے نجات دہندہ خداوند یسوع کے بارے میں سوچیں گے۔(رے اورٹ لینڈ)

یسوع کے بارے میں سچائی کا ایک خزانہ

ایڈونٹ کے گیان دھیان پراِس کتاب کا مقصد کرسمس کی چھٹیوں میں یسوع مسیح کو مرکز بنانا ہے، یہ گیان دھیان جان پائیپر کی محنت کا ثمر ہے یعنی اُس کے کام سے اقتباس کئے گئے ہیں ۔

کرسمس کی خوشی بانٹیں

©️2021 MIK